ریاست جھارکھنڈ میں دو نئے مریض ملنے کے بعد اب تک کُل مریضوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے۔ تو وہیں محکمہ صحت نے بتایا کہ ایک مریض رانچی کے ہندپاڑا سے ہے اور دوسرا مریض ضلع گریڈیہ کا رہائشی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق گریڈیہ کا متاثرہ مریض سورت سے واپس آیا تھا۔ جس کی نگرانی محکمہ صحت کررہی تھی۔
جھارکھنڈ میں کورونا کے 2 نئے معاملے وہیں پیر کو کورونا کے 2 مریضوں کے اطلاع موصول ہونے کے بعد ریاست میں متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 162 ہوگئی ہے۔
رانچی میں اب تک صرف 94 مریض کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، تو وہیں 53 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
تو اس دوران پوری ریاست میں 78 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس وقت 81 مریضوں کا ریاست کے مختلف کوویڈ 19 سینٹر مین زیرعلاج ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے انفیکشن کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن آئے دن ریاست کے مختلف اضلاع سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، جو حکومت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لئے بھی باعث تشویش ہے۔