ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں نئے سال سے قبل ایک دردناک سڑک حادثہ نے دمکا کے باشندوں کو حیرت سے دوچار کردیا ہے۔
یہ واقعہ مفاسیل تھانہ کے ڈھاکہ موڑ پرم ہوا جہاں دو تیز رفتار بائیک آپس میں ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک موٹر سائیکل پر آگ لگ گئی اور اسی آگ میں بائیک سوار کی موت ہو گئی۔
وہیں اس واقعے میں بائیک سوار کا موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسری بائک پر سوار شخص کا علاج کے دوران ہی موت ہو گئی۔
معلومات کے مطابق ایک بائک گوڈا سے دمکا کی طرف آرہی تھی ، جبکہ دوسری بائیک دمکا سے گڈا جارہا تھا۔