چھترا : ضلع کے پرتاپ پور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں مٹی میں دبنے سے بچی سمیت تین خواتین کی موت ہوگئی۔ جب کہ دو حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بتادیں کہ خواتین دیوالی کی صاف صفائی اور چھٹھ تہوار کو لے کر گھر کی لیپائی پوتائی کے لیے مٹی لانے گئی تھی۔ مٹی کی خدائی کے دوران چال دھنس گئی اور بچی سمیت پانچ خواتین مٹی میں دب گئی۔
Chatra Accident مٹی میں دب کر بچی سمیت تین خواتین ہلاک - جھارکھنڈ اردو نیوز
چھترا میں کے پرتاپ پور تھانہ علاقے میں چال دھسنے سے 5 لوگ مٹی کے نیچے دب گئے، جس میں تین خواتین کی موت ہوگئی، جب کہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ Chatra Accident
اس حادثے کے بعد پاس کے گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ انہوں نے مقامی لوگوں اور جے سی بی کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سبھی خواتین کو گھنٹوں مشقت کے بعد مٹی سے باہر نکالا گیا۔ Three women died in Chatra mud Slide
مٹی میں دبی خواتین کو ریسکیو کے بعد 108 ایمبولنس کے مدد سے پولیس نے ہسپتال بھیجا جہاں ڈاکٹروں نے بچی سمیت تین خواتین کو مردہ قرار دیا، جب کہ دو خواتین کو بہتر علاج کے لیے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مہلوکین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھترا صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔ خواتین پرتاپ پور تھانہ علاقے کے ہنومان گنج پنچائیت کے ولاس پور گاؤں کی رہنے والی تھی۔