مسٹر سورین نے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے ڈائرکٹوریٹ کی ویب سائٹ اسپورٹس ڈاٹ جھارکھنڈ ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان اور کھلاڑیوں کے لیے جھارکھنڈ اسپورٹس پرسنز پورٹل کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے بہتر مستقبل کی ابتدا ہورہی ہے۔
کھیل اور کھلاڑیوں کے بہتر مستقبل کے سلسلے میں حکومت پرعزم ہے: ہمنت - کھیل اور نوجوانوں کے امور کے ڈائرکٹوریٹ
جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے ریاست کے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے مالا مال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں کھیل اور کھلاڑیوں کے بہتر اور سنہرے مستقبل کے لئے پرعزم ہے۔
ہمنت سورین
جھارکھنڈ میں جس طرح معدنی وسائل وافر ہیں اسی طرح یہاں کھیل میں بھی غیر معمولی امکانات ہیں۔ کھیل اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے حکومت مسلسل کوششیں کررہی ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ کھیلوں میں جھارکھنڈ کیسے آگے بڑھے، اس کے لئے کھلاڑیوں میں میپنگ ضروری ہے۔ اسی مقصد سے کھلاڑیوں کا ڈاٹابیس پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کھلاڑیوں کی پوری تفصیلات ہوں گی تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کرکے انہیں اعلی ترین ٹریننگ دینے کے ساتھ ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جاسکے۔