اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اتحاد کو سبقت

جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 نشستوں کے لیے ہوئے انتخابات کی آج سخت سکیورٹی کے درمیان صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ شروعاتی رجحان میں بی جے پی 29 سیٹوں پر سمٹتی نظر آرہی ہے جبکہ جے ایم ایم اتحاد41 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے سے شروع
جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے سے شروع

By

Published : Dec 23, 2019, 8:03 AM IST

Updated : Dec 23, 2019, 1:28 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے تمام 24 ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی۔ گنتی کے زیادہ سے زیادہ راؤنڈ چترا میں 28 راؤنڈ اور سب سے کم راؤنڈ دو نشستوں والی چندن کیاری اور تورپا میں ہوں گے۔

جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے سے شروع

ریاست میں 30 نومبر سے 20 دسمبر تک پانچ مراحل میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں گنتی کے پختہ انتظامات کیے ہیں۔ پیر کی سہ پہر تک مکمل رجحان آنے کا امکان ہے۔ ان انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس نے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست بھر میں نو جلسوں سے خطاب کیا۔ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پانچ جلسوں سے خطاب کیا اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک ریلی سے خطاب کیا۔

Last Updated : Dec 23, 2019, 1:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details