جھارکھنڈ کے ضلع پاکُڑ کے صاحب گنج گوبند پور ہائی وے پر کمرڈیہا گاؤں کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ Road Accident in Pakur اس حادثے میں بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ جس میں 6 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جب کہ 15 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں 10 افراد مزید ہلاک ہوگئے۔ six people died in Pakur
موصولہ اطلاع کے مطابق برہاروا سے دُمکا جا رہی بس اور ایل پی جی سلنڈر سے لدی ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کوہرے کی وجہ سے ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ہوا۔
اطلاع ملتے ہی امڑاپاڑہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
وہیں ریاست راجستھان کے ضلع بھلواڑہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح بیرا چوراہے کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ Road Accident in Bhilwara حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چاروں لاشوں کو رائلہ ٹاؤن میں واقع کمیونٹی ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔