جھارکھنڈ کے گوپی کندر میں واقع ایک اسکول کے طلباء نے ایک ٹیچر، ایک کلرک اور چپراسی کو درخت سے باندھ کر صرف اس لیے زد و کوب کیا اور ان کا ویڈیو بنا کر وائرل کیا کیونکہ انھوں نے طلباء کو پریکٹیکل کے نمبرات دکھانے سے انکار کردیا تھا۔ دراصل، چند روز قبل جیک کے ذریعہ نومی کے پریکٹیکل امتحان میں 11 طلباء کو کم نمبر ملنے کی وجہ سے ناکام ہوگئے تھے اور پیر کے روز وہ تمام طلباء ایک ساتھ اسکول پہنچے اور استاد کمار سمن اور کلرک سونیرام چودری سے پریکٹیکل میں حاصل کردہ نمبروں کو دکھانے کی اپیل کی لیکن پیپر دکھانے سے انکار پر طلبا بے قابو ہوگئے اور دونوں کو مارنا شروع کردیا۔Students Tied School Staff with Trees
اس واقعہ کے وقت اسکول چپراسی اچانتو ملک بھی وہیں موجود تھا، ناراض طلباء نے تینوں کو اسکول کے احاطے میں آم کے درخت سے باندھ کر مارا پیٹا اور اب درخت کو باندھنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں طلباء کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ جان بوجھ کر ہم کو کم نمبر دیا گیا ہے۔ اس لیے انھیں باندھا ہوا ہے۔ ویڈیو کو لائیو بنائیں، تاکہ ملک اس ویڈیو کو دیکھ سکے، تاہم استاد کی درخواست پر تینوں کو آزاد کر دیا گیا۔