اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی - کانگریس ۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ۔ راشٹریہ جنتادل اتحاد کو جیت حاصل

بی جے پی کی تقسیم کی پالیسی کو نیست و نابود کرنے کے لئے جھارکھنڈ کے عوام کو سونیا گاندھی نے مبارکباد پیش کی

سونیا گاندھی نے جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی
سونیا گاندھی نے جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی

By

Published : Dec 24, 2019, 3:06 AM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ۔ راشٹریہ جنتادل اتحاد کو جیت حاصل کرنے کی مبارکباد دی اور اتحاد پر یقین کرنے کے لیے ریاست کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔
محترمہ گاندھی نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پیر کی تاخیر شب یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ جھارکھنڈ کے ووٹروں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے تقسیم کے ایجنڈے کو اس انتخابات میں کرارا جواب دیا ہے اور ا س کے لئے جھارکھنڈ کے عوام خاص طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سونیا گاندھی نے جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی
کانگریس صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ جیت زیادہ اہم ہے۔ جھارکھنڈ کے عوام نے اتحاد کو کامیاب بنا کر بی جے پی کے مذہب اور ذات کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کے ارادوں کو شکست دے دی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details