جھارکھنڈمیں دیو گھڑ ضلع کے دیوی پور تھانہ علاقہ میں اتوار کو بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹنے سے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا 'دیوی پور گاﺅں باشندہ برجیش چندر ورنوال (50) کے مکان میں بیت الخلا ءکی ٹنکی کا سینٹرنگ کھولاجارہا تھا تبھی دم گھٹنے سے چھ لوگ بیہوش ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جے سی بی کی مدد سے ٹنکی کو توڑوایا۔ بیہوش سبھی لوگوں کو دیوگھڑ کے صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا'۔