اردو

urdu

ETV Bharat / state

Several Killed in Jharkhand Mines Collapse: دھنباد میں غیر قانونی کان کنی کے دوران دردناک حادثہ، چھ ہلاک

جھارکھنڈ کے دھنباد میں غیر قانونی کان کنی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ نیرسا بلاک کے علاقے ای سی ایل موگما میں غیر قانونی کان کے منہدم ہونے سے تقریباً چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکالا گیا تھا لیکن اطلاعات ہیں کہ ان کی بھی موت ہو گئی ہے۔ لیکن سرکاری طور پر خاتون کی موت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دھنباد میں غیر قانونی کان کنی کے دوران دردناک حادثہ، چھ ہلاک
دھنباد میں غیر قانونی کان کنی کے دوران دردناک حادثہ، چھ ہلاک

By

Published : Feb 1, 2022, 9:27 PM IST

دھنباد: نیرسا میں غیر قانونی کان کنی کے سرنگ دھنسنے کے واقعے میں لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اب تک کل 6 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ دھنباد میں کان کے حادثے کو لے کر گاؤں والے خوفزدہ ہیں اور انتظامیہ افراتفری مچی ہوئی ہے۔
دھنباد کے نیرسا تھانہ علاقے میں، گوپی ناتھ پور او سی پی صبح سویرے غیر قانونی کان کنی میں سرنگ دھنس گئی۔

ویڈیو

اس حادثے میں میں کئی لوگ دب گئے، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں اب تک 6 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ او سی پی کے ارد گرد لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے موگما علاقہ انتظامیہ کی جانب سے جے سی بی لگا کر ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ او سی پی میں پانی بھر جانے کی وجہ سے جے سی بی کو ملبہ صاف کرنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موقع پر پہنچی نرسا کی ایم ایل اے اپرنا سین گپتا نے ہیمنت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے قیام کے بعد سے علاقے میں غیر قانونی کان کنی اندھا دھند جاری ہے۔ مافیا بے خوف ہو کر اس کام کو انجام دے رہا ہے اور انتظامیہ اس معاملے میں خاموش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہیں نہ کہیں ہیمنت حکومت کے کہنے پر یہ سارے کام ہو رہے ہیں۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیے غیر قانونی کان کنی کے منہ میں جا کر موت کی نیند سو رہے ہیں، آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں: دھنباد: زمین کھسکنے سے مکان زمین دوز

واقعہ کے تعلق سے نیرسا کے سابق ایم ایل اے اروپ چٹرجی نے کہا کہ علاقے میں کوئلہ چوری، اسمگلنگ، لوٹ مار، قتل عام ہو گیا ہے۔ کہیں انتظامیہ بھی اس میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیرسا اسمبلی حلقہ میں کوئلے کی غیر قانونی کانکنی اندھا دھند جاری ہے، وہ جھارکھنڈ حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ اسے فوری طور پر روکا جائے، ورنہ آنے والے وقت میں مزید خوفناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

ان دنوں نِرسا کے علاقے میں اندھا دھند غیر قانونی کان کنی جاری ہے لیکن انتظامیہ اسے روکنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے دھنباد میں سست روی سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک لاش بری طرح مسخ ہو چکی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details