گڈا: جھارکھنڈ کے ضلع گڈا کے مہاگما کے ایک پانچویں جماعت کے طالب علم سرفراز نے اپنے ہی اسکول کی حالت زار پر ایک ویڈیو بنایا اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا جو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوتے ہی ریاستی وزارت تعلیم سمیت محکمہ تعلیم کے افسران میں ہلچل مچ گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ نے دو اساتذہ کو معطل کر کے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ School Student Sarfaraz Reporting Goes Viral, Two Teacher Suspended
Sarfaraz Reporting goes viral: سرفراز کی رپورٹنگ کا ویڈیو وائرل، دو اساتذہ معطل - سرکاری اسکول کی خستہ حالی پر روپرٹنگ
سوشل میڈیا پر آئے دن ویڈیوز وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ کچھ ویڈیوز ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک بچے نے صحافی بن کر سکول کا پردہ فاش کیا ہے۔ School Student Sarfaraz Reporting Goes Viral
رپورٹر بنے سرفراز نے ایک بچے سے پوچھا کہ تم سکول میں پڑھنے کیوں نہیں آتے؟ جس کے جواب میں بچہ بتاتا ہے کہ یہاں اساتذہ وقت پر نہیں آتے، یہاں پانی کا انتظام بھی درست نہیں ہے۔ دوسری جانب سرفراز نے ایک پیشہ ور صحافی کی طرح بات جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھ کر اسکول کا خستہ حال ٹوائلٹ بھی دکھایا۔ اس کے ساتھ ہی صفائی مہم پر کئی طرح کے سوالات کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ سرفراز سکول میں داخل ہوتے ہی کہتا ہے کہ کیا 'حاضری بنانے کے لیے آتے ہیں؟'
سرفراز پانچویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس کی عمر محض 10 برس ہے۔ مستقبل میں سرفراز صحافی بننا چاہتا ہے۔ سکول میں تعلیم نہ ہونے سے پریشان سرفراز کی جب کسی نے نہ سنی تو خود صحافی بن کر سکول کی آواز بلند کی۔ اب اس معاملے میں کارروائی کی جارہی ہے۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ نے دو اساتذہ کو معطل کر کے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ ساتھ ہی معاملہ آگے بڑھنے سے کئی اہلکاروں پر بھی تلوار لٹک رہی ہے'۔