اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران اسکول کی فیس نہیں لی جائے گی

دھن آباد ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن کے دوران آئی سی ایس ای اور سی بی ایس ای اسکولوں سے فیس لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران اسکول کی فیس نہیں لی جائے گی
لاک ڈاؤن کے دوران اسکول کی فیس نہیں لی جائے گی

By

Published : Apr 14, 2020, 7:25 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے دھن آباد میں کورونا کے تباہی کے درمیان والدین کو ایک بڑی راحت ملی ہے۔ دھن آباد ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے نجی اسکولوں کو حکم دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اسکول کی فیس اور کرایہ وصول نہ کریں۔ والدین نے اس کے لیے دھن آباد کے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

معلومات کے مطابق لاک ڈاؤن کے اس دور میں پوری دنیا میں زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ لوگ روزگار سے محروم ہوچکے ہیں اپنے کو گھروں میں ہی قید ہو گئے ہے۔ اس عرصے کے دوران والدین پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ دھن آباد کے کچھ نجی اسکولوں کے ذریعہ اسکول کی فیسیں جمع کروائیں۔

اس اطلاع کے بعد دھن آباد کے ڈپٹی کمشنر امت کمار نے اس معاملے میں توجہ دی اور نجی اسکولوں کو حکم دیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران میں کوئی بھی نجی اسکول والدین پر اسکولوں کی فیس اور کرایہ لینے پر دباؤ نہیں ڈالے گا۔

اس فیصلے کے بعد دھن آباد میں والدین کے چہرے کھل اٹھے اور انہیں بڑی راحت ملی۔ ڈپٹی کمشنر دھن آباد کے اس فیصلے سے والدین بہت خوش ہیں اور انہوں نے اس حکم کے بدلے میں دھن آباد کے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

والدین کا کہنا تھا کہ 'اسکول فیس جمع کروانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اب ڈپٹی کمشنر کے حکم کے بعد اس پر قابو پالیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details