اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے وی ایم بہت جلد بی جے پی میں ضم ہونے والی ہے: سریو رائے - Saryu rai says jvm will soon merge into bjp

سینیئر رہنما سریو رائے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بابو لال مرانڈی کی خاموشی بتا رہی ہے کہ ان کی پارٹی بی جے پی میں ضم ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'جھارکھنڈ میں کانگریس اور جے ایم ایم کی اتحادی حکومت ہیمینت سورین کی سربراہی میں بہتر کام کرے گی۔

Saryu rai says jvm will soon merge into bjp
جے وی ایم بہت جلد بی جے پی میں ضم ہونے والی ہیں: سریو رائی

By

Published : Jan 13, 2020, 5:01 PM IST

سریو رائے کی شناخت جھارکھنڈ کے قد آور رہنما کے طور پر ہوتی ہے۔ وہ بی جے پی حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں لیکن وہ رگھوور داس کی قیادت والی جھارکھنڈ حکومت کے کام کاج پر مستقل طور پر سوال اٹھاتے تھے۔ وہ اکثر وزیر اعلی رگھوور داس کو بھی نشانہ بنایا کرتے تھے۔

اس بار جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے سریو رائے کو ٹکٹ نہیں دیا جس کے بعد انہوں نے وزیر اعلی رگھوور داس کے خلاف بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے مختلف امور پر بات کی۔

جے وی ایم بہت جلد بی جے پی میں ضم ہونے والی ہیں: سریو رائی
جے وی ایم کے انضمام پر سریو کے خیالاتانہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور جے وی ایم سربراہ بابوال مرانڈی کی پارٹی بی جے پی میں ضم ہونے جارہی ہے اور بابوال بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کررہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بات صیح ہے۔

بی جے پی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں
بی جے پی میں واپس آنے کے سوال پر سریو رائے نے کہا نے الیکشن بطور آزاد امیدوار جیتا ہے لہذا بی جے پی میں واپس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

گرینڈ الائنس کو اخلاقی مدد حاصل ہے
سریو رائے نے کہا کہ 'انہوں نے جھارکھنڈ میں گرینڈ الائنس (عظیم اتحاد) حکومت کی اخلاقی مدد کی ہے۔ اگر حکومت بہتر کام کرتی ہے تو میں حکومت کا ساتھ دیتا رہو گا۔ جہاں حکومت کام نہیں کرتی، میں اس کا گھیراؤ کروں گا۔
انہوں نے کہا ہیمنت سورین پہلے بھی وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

رگھوور داس کے خلاف بدلہ لینے کے لئے کارروائی نہیں کی جانی چاہیے
وہیں سابق سی ایم رگھوور داس کے خلاف بھی اے سی بی کی جانب سے شکایت درج کرنے پر سریوں رائے نے کہا کہ قانون صیح اور غلط کا فیصلہ کریں گا۔
واضح رہے رگھوور داس پر 'مومنٹم جھارکھنڈ' میں 100 کروڑ روپے گھوٹالہ کرنے کا الزام ہے۔ سریو رائے نے اس معاملہ پر کہا کہ اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کی جانی چاہیے اور انتقام یا بدلے کی نیت سے کاروائی نہیں ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details