ہدپیڈھی کی نگرانی کے لیے پانچ ڈرون کیمرے تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ مسلسل کنٹرول روم میں تصویریں مہیا کرا رہے ہیں۔
ہند پیڈھی سے آٹھ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان متاثرین کا علاج چل رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ہند پیڈھی میں کرفیو لگا ہوا ہے۔ ہند پیڑھی سے نہ تو کوئی آ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جا سکتا ہے۔ یہاں ہر طرف پولیس کا پہرا ہے۔
رانچی پولیس نے اس وبا سے جنگ کے لیے بھارتیہ بن کر لڑنے کی اپیل کی ہے۔ رانچی ایس ایس پی انیش گپتا نے کہا کہ افواہ پھیلانے اور مذہب پر الزام عائد کرنے کے بجائے اس وبا سے ایک ساتھ ہو کر مقابلہ کریں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 لاک سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاک سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا تین لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے سات ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 239 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 643 ٹھیک ہو چکے ہیں۔