اردو

urdu

ETV Bharat / state

رویندر ناتھ مہتو بنے جھارکھنڈ اسمبلی کے نئے اسپیکر - جھارکھنڈ اسمبلی کے نئے اسپیکر

اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی رکن اسمبلی کے ذریعہ پرچہ داخل نہیں کیا گیا۔ اس طرح اسپیکر کے عہدہ پر ان کے منتخب ہونے کا صرف رسمی اعلان ہی بچ گیا تھا۔ آج مہتو کے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کا رسمی اعلان کر دیا گیا۔

رویندر ناتھ مہتو بنے جھارکھنڈ اسمبلی کے نئے اسپیکر
رویندر ناتھ مہتو بنے جھارکھنڈ اسمبلی کے نئے اسپیکر

By

Published : Jan 7, 2020, 6:12 PM IST

جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) کے نالہ سے رکن اسمبلی رویندر ناتھ مہتو پانچویں جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر آج منتخب کر لئے گئے اسمبلی سیشن کے کل پہلے دن اسپیکر عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کے مقررہ 12بجے تک صرف جے ایم ایم کے رویندر ناتھ مہتو نے ہی پرچہ داخل کیا تھا۔

اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی رکن اسمبلی کے ذریعہ پرچہ داخل نہیں کیا گیا۔ اس طرح اسپیکر کے عہدہ پر ان کے منتخب ہونے کا صرف رسمی اعلان ہی بچ گیا تھا۔ آج مہتو کے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کا رسمی اعلان کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں سنتھال پرگنہ سب ڈویژن کے نالہ اسمبلی حلقہ سے تیسری بار رکن اسمبلی منتخب کئے گئے مہتو کو جے ایم ایم دیگر پسماندہ طبقات کا اہم چہرہ مانا جا تا ہے۔ وہ نالہ اسمبلی حلقہ سے سال 2005 ، 2014 اور 2019 میں منتخب ہوئے تھے ۔

دمکا ضلع میں نالہ بلاک کے پٹن پور گاﺅں میں گولکر بہاری داس اور مسز روکمنی کے گھر پیدا مہتو نے جے ایم ایم کے ساتھ اپنے سیاسی کیریئرکا آغاز کیا۔

انہوں نے نالہ اسمبلی سیٹ سے پانچ بار انتخاب لڑا جس میں تین بار کامیاب ہوئے۔

انہوں نے اس سیٹ پر پہلی بار 2005 میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی ۔ لینن ودی ( سی پی آئی مالے ) کے ویشیشور خان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

بنگلہ اور ہندی زبان کے جانکار مہتو نے بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کے چھوٹے بھائی سنجیو مہتو کیمسٹری شعبہ کے سربراہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details