اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت سے وابستہ 34 افراد کو کوارینٹین مرکز بھیجا گیا

جھارکھنڈ کے ضلع چائباسا انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق تبلیغی جماعت سے آنے والے تمام افراد کو کوارینٹین میں رکھا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ چائباسا میں 34 افراد ہیں جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

Quarantine center sent to 34 people related to Tabligi Jamaat
تبلیغی جماعت سے وابستہ 34 افراد کو کوارینٹین مرکز بھیجا گیا

By

Published : Apr 2, 2020, 5:29 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چائباسا میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 34 افراد کو پولیس کے ذریعہ چائباسا اور چکردھر پور میں بنائے گئے کوارینٹین مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ ان سب کا تعلق دہلی، بہار اور دیگر دوسری ریاستوں سے ہے۔ ان سب کے خون کا نمونہ لے کر جانچ کے لیے جمشید پور اے جی ایم ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق، 19 علمائے کرام کو چائباسا کے صدر ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں اور 15 علمائے کرام کو چکردھر پور سب ڈویژن میں واقع کستوربہ گاندھی رہائشی اسکول نشچنت پور میں کے آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا گیاہے۔ جس کے بعد آئسولیشن وارڈ کے پاس پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی، مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی پورے معاملے کے دوسرے پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جماعت میں شامل دیگر افراد سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اندرجیت مہتھا نے بتایا کہ تبلیغی جماعت سے آنے والے تمام لوگوں کی نشاندہی کے لیے سبھی سب ڈویژنل افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی یا ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والے تمام لوگوں کی شناخت کی جائے اور فوری طور پر معلومات دیں۔ اس کے علاوہ ، اگر کسی قسم کی غفلت برتی گئی یا کوئی بات چھپائی گئی تو پھر اسے مجرمانہ غفلت قرار دیا جائے گا۔ نیز ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوجداری جرائم اور سازشی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 34 افراد کو ریاستی کوارینٹین مرکز میں لایا گیا ہے۔ ضلع میں کل 9 افراد تبلیغی جماعت سے وابستہ رہے ہیں، جنھیں ریاستی کوارینٹین مرکز میں رکھا گیا ہے۔ جن میں سے 7 افراد دہلی، ایک اترپردیش اور ایک کا تعلق بہار سے ہے۔ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چائباسا میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 34افراد کو پولیس کے ذریعہ چائباسا اور چکردھر پور میں بنائے گئے کوارینٹین مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ ان سب کا تعلق دہلی، بہار اور دیگر دوسری ریاستوں سے ہے۔ ان سب کے خون کا نمونہ لے کر جانچ کے لیے جمشید پور اے جی ایم ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق، 19 علمائے کرام کو چائباسا کے صدر ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں اور 15 علمائے کرام کو چکردھر پور سب ڈویژن میں واقع کستوربہ گاندھی رہائشی اسکول نشچنت پور میں کے آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا گیاہے۔ جس کے بعد آئسولیشن وارڈ کے پاس پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی، مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی پورے معاملے کے دوسرے پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جماعت میں شامل دیگر افراد سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اندرجیت مہتھا نے بتایا کہ تبلیغی جماعت سے آنے والے تمام لوگوں کی نشاندہی کے لیے سبھی سب ڈویژنل افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی یا ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والے تمام لوگوں کی شناخت کی جائے اور فوری طور پر معلومات دیں۔ اس کے علاوہ ، اگر کسی قسم کی غفلت برتی گئی یا کوئی بات چھپائی گئی تو پھر اسے مجرمانہ غفلت قرار دیا جائے گا۔ نیز ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوجداری جرائم اور سازشی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 34 افراد کو ریاستی کوارینٹین مرکز میں لایا گیا ہے۔ ضلع میں کل 9 افراد تبلیغی جماعت سے وابستہ رہے ہیں، جنھیں ریاستی کوارینٹین مرکز میں رکھا گیا ہے۔ جن میں سے 7 افراد دہلی، ایک اترپردیش اور ایک کا تعلق بہار سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details