ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پکور میں گلزار نامی ایک ٹائر میکینک نے لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک الکٹرانک سائیکل بنائی۔ گلزار نے اپنے ہنر کا استعمال کرتے ہوئے سائیکل کے ہینڈل، باڈی، بائیک کے ٹائر، بیٹری اور دیگر سامان کا استعمال کرتے ہوئے ایک الکٹرانک سائیکل بنادی۔
ٹائر میکینک نے الکٹرانک سائیکل بنائی
لاک ڈاون کے دوران جہاں لوگو ں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں اور لوگ اپنی روزی روٹی کے انتظام کے لئے دن رات مصروف ہیں ایسے میں ایک ٹائر میکینک نے الکٹرانک سائیکل بنائی۔
گلزار نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران دوکانیں بند تھیں اور اس قت میرے اندر خواہش پیدا ہوئی کہ ایک ایسی الکڑانیک سائیکل بنائی جائے جس کا خرچ کم ہو اور کام کو شروع کر دیا جس کے بعد موٹر سائیکل کے پارٹس جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سائیکل میں استعمال ہونے والے سامان کو کباڑ کی دوکان سے خریدا اور کام کو شروع کر دیا، جب میں نے کام کو شروع کیا تو لوگوں نے میرا مزاق بھی بنایا، لیکن اب سائیکل مکمل طر پر تیار ہو گئی تو لوگ میرے کام کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔