دُمکا:وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں دُمکا کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے مارکیٹنگ سکریٹری سنجے کچھپ کی تعریف کی ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سنجے کچھپ نے اپنی کوششوں سے غریبوں اور ضرورتمندوں کی تعلیم کے لیے بہت سی لائبریریاں قائم کی ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والے اعزاز کے بعد سنجے کچھپ بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے میرا حوصلہ بہت بڑھ گیا ہے۔ Agricultural Produce Market Committee of Dumka
دُمکا کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے مارکیٹنگ سکریٹری سنجے کچھپ چائی باسا کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ طالب علمی کے دور میں تھے تو اس وقت ان کے گھر کی مالی حالت بہت خراب تھی۔ جس کی وجہ سے پڑھائی میں کافی دقت ہوتی تھی۔ پڑھنے کے لیے کتابوں کی کمی تھی اور کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں تھا کہ کس سمت میں کریئر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے سرکاری ملازمت میں شمولیت اختیار کی تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں ضرور کوشش کروں گا کہ دوسروں کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جو مجھے درپیش ہیں۔