مودی نے جھار کھنڈ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی - جھارکھنڈ کی عوام
وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے لوگوں کو جمعہ کے روز ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہاں کے لوگ اپنی سخت محنت کی وجہ سے مختلف شعبوں میں بہترین کام کر رہے ہیں۔
فائل فوٹو
مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر کہا’’جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کی بہت بہت مبارک ہو۔میری خواہش ہے کہ جھارکھنڈ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے اور بھگوان ورسا منڈا کے خوشحال اور مضبوط ریاست کے خواب کو پورا کرے۔
انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ شجاعت اور شفقت کے لیے جانا جاتاہے ۔یہاں کے لوگ ہمیشہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی سخت محنت کی بدولت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرا ہ کیا ہے۔