جھارکھنڈ کے دارالحکومت سے متصل رائے پور میں اب لاک ڈاؤن کا اثر عام لوگوں کی تھالی پر نظر آنے لگا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے جہاں پورے ملک کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے وہیں اس کا اثر کھانے پر بھی پڑنے لگا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دالوں کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے۔
دال کی آسمان چھوتی مہنگائی نے لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔ خاص کر ارہر کی دال کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گاہکوں نے بتایا کہ جو دال پہلے 90 روپے فی کلو ملتی تھی وہ اب 120 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ تاجر بھی مانتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد ارہر کی دال کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ عام دنوں میں جو دال 7200 روپے فی کنتل ملتی تھی اب وہ 8700 روپے فی کنٹل مل رہی ہے۔