وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کو فخر ہے کہ اس کے پاس ہماری فوج، فضائیہ، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی اور پولیس فورس کی شکل میں ایسی ہنر مند فورس ہے، جو ملک کے عوام کو ہر بحران سے محفوظ طریقے سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے این ڈی آر ایف کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ این ڈی آر ایف نے اپنی محنت اور ہمت کے بل بوتے پر ایک الگ پہچان بنائی ہے۔
آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے مشکل وقت میں صبر سے کام لیا، جس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے تمام ریسکیو ٹیموں Rescue Team In Deoghar Ropeway Accident کو ان کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے پر شاباشی دی اور انھیں مبارکباد دی۔ انہوں نے اس واقعے میں بچ جانے والے افراد کی ہمت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے مقامی لوگوں کی طرف سے کافی محنت کی گئی۔
Modi On Deoghar Ropeway Accident: 'جھارکھنڈ حادثے کے ریسکیو آپریشن میں شامل سبھی جانباز لائق ِ مبارکباد' - وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جھارکھنڈ کے دیوگھر میں روپ وے حادثے Deoghar Ropeway Accident کے بعد راحت رسانی اور بچاؤ کے کاموں میں شامل فضائیہ، فوج، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، مقامی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔ مودی نے تمام ریسکیو ٹیموں کی اعلیٰ کارکردگی کے لیے سراہا اور حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔Modi On Deoghar Ropeway Accident
یہ بھی پڑھیں: Deoghar Trikut Ropeway Accident: تریکوٹ روپ وے حادثے میں پھنسے 60 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا یونیفارم پر بہت اعتماد ہے۔ مصیبت میں مبتلا افراد جب بھی آپ کو دیکھتے ہیں، انھیں یقین ہوجاتا ہے کہ اب ان کی زندگی محفوظ ہے۔ ان میں ایک نئی امید جاگ اٹھتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دیوگھر کے تریکوٹ پہاڑ پر روپ وے حادثے میں پھنسے 73 افراد کو فضائیہ، فوج، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم نے تین دنوں تک 48 گھنٹے کے آپریشن میں کامیابی کے ساتھ بچا لیا، ان میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی۔ Modi On Deoghar Ropeway Accident
یو این آئی