گھاٹ شیلہ کے انومنڈل کے مہیش ڈوبا گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ جوڑے کو محض چند گھنٹوں میں پینشن کی قبولیت خط دی گئی۔یہ بزرگ جوڑا اب خوش ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل دفتروں کے چکر لگا کر پریشان ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ 9 فروری کو یہ بزرگ جوڑا تقریبا 15 کلومیٹر پیدل چل کر پینشن کے لیے بلاک آفس پہنچے تھے لیکن ان کی ملاقات بی ڈی او سی نہیں ہوئی، کیونکہ بلاک ڈویلپمنٹ افسر نے 'سرکار آپکے دوار' کے تحت ماں بھنڈار پنچایت میں کیمپ لگایا گیا تھا۔
جس وجہ سے یہ جوڑا کافی دیر تک افسر کا انتظار کرتے رہے اور افسر کے نہیں آنے کی وجہ سے وہ مایوس ہوکر اپنے گاؤں واپس چلے گئے۔
لیکن ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کنائی رام ہیمبرم نے اس معاملے کی اطلاع ٹوئیٹ کے ذریعہ ڈی سی اور وزیراعلی کو دی۔جس کے بعد فورا جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے اس معاملے پر نوٹس جاری کی۔