اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: مدھو پور ضمنی انتخابات کےلیے پرامن پولنگ جاری - حق رائے دہی کا استعمال

سخت سکیورٹی کے درمیان جھارکھنڈ کے ضلع دیو گھر کے مادھو پور اسمبلی حلقہ ضمنی انتخاب کے لئے ہفتہ کی صبح سات بجے سے پولنگ پر امن طور پر جاری ہے۔

جھارکھنڈ: مدھو پور ضمنی انتخابات کےلیے پرامن پولنگ جاری
جھارکھنڈ: مدھو پور ضمنی انتخابات کےلیے پرامن پولنگ جاری

By

Published : Apr 17, 2021, 11:16 AM IST

دیوگھر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسراورڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے بتایا کہ آج صبح سات بجے سے 4877 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ پر امن طور پر شروع ہوگئی ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صد فیصد ماسک استعمال کیے جارہے ہیں۔ صبح نو بجے تک ، 10.04 فیصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے متعدد ویب کاسٹنگ سنٹرز کا معائنہ کیا ہے اور وہاں تعینات افسران اور اہلکاروں کو ضروری اور مناسب ہدایات دیں۔ انہوں نے کووڈ ضابطوں پر صد فیصد عمل کے لئے ماسک، معاشرتی فاصلے اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے رہنے کی بات کہی۔

عہدیدار نے بتایا کہ مدھو پور اسمبلی حلقہ میں کل (50 فیصد پولنگ اسٹیشنوں) 245 بوتھوں پر ویب کاسٹنگ کی سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کمیشن کے سینئر افسران پولنگ اسٹیشن کی پوری صورتحال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کلکٹریٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ ایک ویب کاسٹنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جہاں بڑی اسکرین پر ویب کاسٹنگ ٹیمیں ہر بوتھ کی سرگرمی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

بھجنتری نے مدھو پور اسمبلی حلقہ کے تمام ووٹروں سے ماسک کے ساتھ صد فیصد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details