ریاست جھارکھنڈ کے ضلع مشرقی سنگھ بھوم کے کورٹ کمپلیکس میں جمع کے روز داخلہ نہ ملنے پر وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بحث ہوئی۔ ہنگامے کے بعد رجسٹرار کی ہدایت پر وکلاء کو داخلہ دیا گیا۔
جمشید پور: ایپ کے ذریعہ مقدمات کی سماعت - بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار
جمشید پور میں ہائی کورٹ کے ذریعہ ایپ سے مقدمات کی سماعت کے لیے بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور متعدد وکلاء ہائی کورٹ پہنچے۔
![جمشید پور: ایپ کے ذریعہ مقدمات کی سماعت جمشید پور: ہائی کورٹ کے ذریعہ ایپ سے مقدمات کی سماعت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7123438-179-7123438-1589000664666.jpg)
در اصل، ہائی کورٹ کی جانب سے ایپ سے مقدمات کی سماعت کرنے کی ہدایت دیے جانے کے بعد بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور بہت سے وکیل عدالت میں پہنچ چکے تھے۔ دیہی علاقوں کے وکلاء نے اس حکم کو غلط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اگر دیہی علاقوں میں نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے تو وہ کس طرح ایپ کے ذریعہ سماعت میں حصہ لے سکیں گے۔
کئی گھنٹوں کی بحث کے دوران ایسوسی ایشن کے صدر اجیت امبسٹھا اور جنرل سکریٹری انیل تیواری نے وکلاء کو سمجھایا۔ جس کے بعد وکلاء کا معاملہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منوج پرساد کو پہنچایا گیا۔