ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پولیس کا انفارمیشن سسٹم نکسلیوں کی سب سے بڑی تنظیم سی پی آئی ماؤنوازوں کے نشانے پر ہے۔
جھارکھنڈ کے لوہردگا، مغربی سِنھ بھوم کے چائباسا، گیریڈیہ اور رانچی سمیت متعدد ماؤنواز متاثرہ اضلاع میں لگاتار پوسٹر چسپا کرکے پولیس کے لیے مخبری کرنے والے ایس پی او کو مارنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کی دیر رات کو جاگیر بھگت کو نکسلیوں کے کوئل شنک زون نے قتل کردیا تھا اسی دوران ایس پی او کی حیثیت سے کام کرنے والے دوسرے افراد کے لیے بھی سزائے موت کا فرمان سنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس وقت ریاست میں 4500 کے قریب ایس پی او موجود ہیں جو پولیس سے اعزاز وصول کرتے ہیں۔ یہ ایس پی او بیہڑو میں معلومات جمع کرنے اور ماؤنوازوں کے خلاف پولیس کارروائی کے لیے بہت اہم ہیں۔