رانچی: جھاڑکھنڈ کے پولیس ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی پی) نیرج سنہا کی میعاد دور فروری 2023 میں مکمل ہو رہی ہے اور اس کے بعد نئے ڈی جی پی کام سنبھال لیں گے۔ اس لیے ابھی سے نئے ڈی جی پی کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔Jharkhand DGP
ریاست میں تقرری کے لیے اب نئے قانون کے تحت یو پی ایس سی سے پولیس افسران کے ناموں کا پینل تیار کیا جا رہا ہے۔ اسے لے کر محکمہ داخلہ کے ذریعے بھی ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جھاڑکھنڈ کے چھ آئی پی ایس افسروں کی فہرست یو پی ایس سی کو بھیجی گئی ہے۔
ریاستی حکومت کی طرف سے جن چھ آئی پی ایس افسروں کے نام ڈی جی پی پینل کے لیے بھیجا گیا ہے، ان میں ایس ایم پردھان، اجے کمار سنگھ، انل پالٹا، انوراگ گپتا، پرشانت سنگھ اور آر کے ملک کا نام شامل ہیں۔ ملی اطلاع کے مطابق ڈی جی پی کی تقرری کے لیے حکومت کم سے کم 5نام یو پی ایس سی کو تجویز کرتی ہے۔ جس کے بعد یو پی ایس سی ان میں سے 3نام حکومت کو بتاتی ہے اور ان میں سے کسی ایک کو پولیس ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا جاتا ہے۔