اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں بی مرلی کمار 'خصوصی اخراجات' مبصر - Murali Kumar appointed expenditure observer for Jharkhand Assembly Election

الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے انڈین ریوینو سروس کے سابق افسر بی مرلی کمار کو خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا ہے۔

جھارکھنڈ میں خصوصی اخراجات مبصر مقرر

By

Published : Nov 3, 2019, 4:54 PM IST

جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسر کے مشورہ سے کمار خفیہ اطلاعات ووٹر ہیلپ لائن پر موصول شکایات کی بنیاد پر انتخابات میں خرچ کی بہتر طریقے سے نگرانی اور کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔

ان شكايات میں ووٹرز کو پیسے اور شراب تقسیم کرنا وغیرہ شامل ہے۔

کمار کو حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اور ویلور پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بھی خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details