اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی سیتا سورین نے لالو یادو سے ملاقات کی - رکن اسمبلی سیتا سورین نے لالو یادو سے ملاقات کی

ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین کی بھابھی سیتا سورین نے لالو یادو سے ہفتے کے روز ملاقات کی۔اس دوران سیتا سورین نے کہا کہ وہ لالو یادو کی طبیعت کا حال جاننے کے لیے گئی تھی۔

رکن اسمبلی سیتا سورین نے لالو یادو سے ملاقات کی
رکن اسمبلی سیتا سورین نے لالو یادو سے ملاقات کی

By

Published : Sep 26, 2020, 12:42 PM IST

جے ایم ایم کی رکن اسمبلی سیتا سورین نے سنیچر کے روز لالو یادو سے ملاقات کی۔انہوں نے ریمس کے کیلی بنگلے میں لالو یادو سے 20 منٹ تک بات چیت کی۔اس ملاقات کے بعد سیتا سورین نے کہا کہ وہ صرف لالو یادو کا حال جاننے کے لیے آئیں تھی۔

رکن اسمبلی سیتا سورین نے لالو یادو سے ملاقات کی

جب ان سے پوچھا گیا کہ جمعہ کے روز بہار میں انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے تو کیا لالو یادو کے ساتھ سیاسی مساوات کو لے کر کوئی بات چیت ہوئی ؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی ہے۔

اس کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بہار انتخابات کے انتخابی مہم میں شامل ہوگئیں؟اس پر انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ یقینی طور پر انتخابی مہم میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ سیتاسورین وزیراعلی ہیمنت سورین کی بھابھی ہیں۔لالو پرساد سے ان کی ملاقات سے بہت سے سیاسی معنی نکالے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details