اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر کورونا مثبت - mithilesh kumar corona positive

ریاست جھارکھنڈ کے وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

جھارکھنڈ: وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر کورونا مثبت
جھارکھنڈ: وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر کورونا مثبت

By

Published : Jul 8, 2020, 7:29 AM IST

ریاست جھارکھنڈ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ منگل کے روز کورونا کے 141 مثبت مریض پائے گئے جس میں ریاست کے وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر بھی شامل ہیں۔

معلومات کے مطابق وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر گذشتہ تین روز سے سردی، کھانسی اور ہلکے بخار میں مبتلا تھے۔ جس کے بعد ان کا کورونا جانچ کیا گیا۔ جہاں ان کی رپورٹ کورونا مثبت پایا گیا۔

جھارکھنڈ: وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر کورونا مثبت

وزیر میتھلیش کمار ٹھاکر کو رمز کے ٹراما سنٹر میں واقع کووڈ وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ جیسے ہی وزیر کی رپورٹ مثبت آئی، محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور 108 ایمبولینس سروس سے انہیں رمز کے کووڈ وارڈ لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ میں 2400 روپئے میں کورونا کی جانچ

ان کے ساتھ رہ رہے گارڈز، سکیورٹی اہلکار، ڈرائیور سمیت رابطہ میں آئے سبھی لوگوں کا کورونا جانچ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details