ریاست جھارکھنڈ کے ریمس میں ایڈمٹ بہار کے سابق وزیراعلی و سابق مرکزی وزیر ریل لالو پرساد یادو کا علاج کر رہے ڈاکٹرامیش لالو پرساد نے ان کے بہتر علاج کے لئے میڈیکل بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ ویویک کشیپ کو خط لکھا ہے جس میں لالو پرساد یادو کو ایمس میں جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
خط موصول ہونے کے بعد رمس کے سپرنٹنڈنٹ وویک کشیپ نے بتایا کہ لالو یادو کو بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، گردہ کا عارضہ سمیت مختلف بیماریوں کی دیکھ بھال ریمس میں کی جا رہی ہے ، لیکن ان کے ڈاکٹر نے ایک خط کے ذریعے ان کی جانچ ملک کے اعلی انسٹی ٹیوٹ ایمس میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے ،جو مناسب بھی ہے۔
میڈیکل بورڈ سے لالو یادو کوایمس بھیجنے کا مطالبہ۔ویڈیو انہوں نے کہا کہ لالو یادو 15 بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جس میں گردوں کی دائمی بیماری اور گردوں کا کم کام کرنا شامل ہے، ابھی حالیہ دنوں کے جانچ میں یہ سامنے آیا تھا کہ لالو پرساد کا بلڈ یوریا اور کریٹائن میں اضافہ ہوا ہے ، اس لئے نیفروولوجسٹ سے ان کی جانچ پڑتال کروانا ضروری ہے ۔
جس کے لیے لالو یادو کے ڈاکٹرز نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کو ایک خط بھی بھیجا ہے تاکہ میڈیکل بورڈ جلد از جلد اس پر تبادلہ خیال کر سکے۔
میڈیکل بورڈ سے لالو یادو کو ایمس بھیجنے کا مطالبہ وویک کشیپ نے کہا کہ اس وقت ان کی صحت بہتر ہے ، لیکن ان کے ڈاکٹرز کی طرف سے خط موصول ہونے کے بعد ، ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیی جائے گی ، جس میں نیورولوجی ، یورولوجی سمیت مختلف محکموں کے ڈاکٹرز شامل ہوں گے، اورلالو یادو کی تمام رپورٹ کی تحقیقات کے بعد ، یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ لالو یادو کو ایمس بھیجا جائے یا نہیں۔
دوسری جانب ، امیش پرساد اور رمس کے سپرنٹنڈنٹ ویویک کشیپ کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں ایک ہفتہ یا 10 دن کا وقت لگ سکتا ہے، بورڈ جو فیصلہ کرے گا اسی کے مابین جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا،اور قانون کے مطابق سارا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں دہلی بھیجنے کی تیاری کی جائے گی۔