اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahadalit House Demolition Case موروماتو گاؤں میں مہادلیتوں کو بسانے کے خلاف ہنگامہ آرائی - جھارکھنڈ میں مہادلیت مکانات کے انہدام

منگل کے روز موروماتو گاؤں میں مہادلیت کو بسانے کی انتظامیہ کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب ایک خاص برادری کی خواتین نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ خواتین کی افسران سے جھڑپ بھی ہو گئی۔ خواتین کے ہنگامہ آرائی Controversy over Mahadalits House Destruction Palamu کے بعد مہادلیتوں کو پرانے پولیس اسٹیشن کی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔

Mahadalit House Demolition Case
موروماتو گاؤں میں مہادلیتوں کو بسانے کے خلاف ہنگامہ آرائی

By

Published : Aug 30, 2022, 10:38 PM IST

پلامو: جھارکھنڈ میں مہادلیت مکانات کے انہدام معاملے Mahadalit House Demolition Case نے زور پکڑ لیا ہے۔ منگل کے روز موروماتو گاؤں میں مہادلیتوں کو بسانے کی انتظامیہ کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب ایک خاص برادری کی خواتین نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ خواتین کی افسران سے جھڑپ بھی ہو گئی۔ متاثرین کو موروماتو گاؤں میں بسانے کے خلاف خواتین کے ہنگامہ آرائی Controversy over Mahadalits House Destruction Palamu کے بعد پرانے پولیس اسٹیشن کی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔ پلامو میں اس تنازعہ کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی Tension in Palamu پھیل گئی ہے۔

موروماتو گاؤں میں مہادلیتوں کو بسانے کے خلاف ہنگامہ آرائی

بتادیں کہ پلامو ضلع انتظامیہ کی ٹیم منگل کی دوپہر فورس کے ساتھ پانڈو تھانہ علاقے کے موروماتو گاؤں Mahadalit House Demolition Case پہنچی۔ پولیس کو دیکھتے ہی مقامی خواتین جمع ہوگئیں اور احتجاج شروع کردیا۔ خواتین کے احتجاج کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے مہادلیتوں کو پانڈو تھانے کی پرانی عمارت میں منتقل کردیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک مخصوص برادری کی خواتین متنازعہ زمین پر جمی ہوئی تھیں۔ صدر کے ایس ڈی ایم راجیش کمار شاہ نے بتایا کہ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سبھی کو تھانے کی پرانی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ Tension in Palamu

یہ بھی پڑھیں:Thief Stole Bolero In Palamu لنگی پہنے شخص کی بولیرو چوری کرنے کا ویڈیو وائرل

وہیں ایس ڈی پی او سرجیت کمار نے بتایا کہ سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور تباہی پھیلانے کے لیے الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ Controversy over Mahadalits House Destruction Palamu

ABOUT THE AUTHOR

...view details