اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: حاجی حسین انصاری دوسری مرتبہ ریاستی وزیر کا حلف لیں گے

جھارکھنڈ حکومت کے تشکیل کے ایک ماہ بعد ہیمنت سورین حکومت کی کابینہ میں توسیع ہو رہی ہے۔ کانگریس کے دو اور جے ایم ایم کے پانچ وزرا حلف لیں گے۔ جے ایم ایم سے مدھو پور کے رکن اسمبلی حاجی حسین انصاری کا نام بھی شامل ہے۔

جھارکھنڈ: حاجی حسین انصاری دوسری مرتبہ ریاستی وزیر کا حلف لیں گے
جھارکھنڈ: حاجی حسین انصاری دوسری مرتبہ ریاستی وزیر کا حلف لیں گے

By

Published : Jan 28, 2020, 3:12 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:12 AM IST

حاجی حسین انصاری اس سے قبل بھی جھارکھنڈ حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ حاجی حسین جے ایم ایم کے قد آور رہنما ہیں۔

حاجی حسین انصاری کے سیاسی کیریئر پر نظر ڈالیں تو حاجی حسین 4 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ 1995 اور 2000 میں جے ایم ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

جھارکھنڈ حکومت میں کوپریشن اور اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔ جب وہ آخری بار وزیر بنے تو وہ واحد وزیر تھے جنھوں نے اقلیتی برادری کی نمائندگی کرتے تھے۔

اس مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر عالمگیر عالم بھی ریاستی وزیر بنے ہیں، حاجی حیسن جھارکھنڈ حج کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔2005 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے راج پالیوار کو شکست ہوئی تھی وہیں 2009 میں جے ایم ایم کے ٹکٹ پر ایک بار پھر جیت درج کی، 2014 کے انتخابات میں راج پالیوار کو شکست ہوئی وہیں اس بار راج پالیوار کو شکست دے کر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details