ریاست بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو کو کووڈ 19 انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر راجندر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (رمز) کے ڈائریکٹر کے بنگلے میں منتقل کردیا گیا ہے۔
سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے رمز کے وارڈ سے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔
راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (رمز) کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر منجو گیری نے بتایا کہ' بہار کے سابق وزیراعلی کو منتقل کردیا گیا جب اسپتال وارڈ میں تعینات کچھ سکیورٹی گارڈز کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
سکیورٹی گارڈز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے نمونے بھی 24 جولائی کو جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے، جو بعد میں منفی آئے ہیں۔