اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں جونیئر انجینئر رشوت لیتے گرفتار - جھارکھنڈ نیوز

جھارکھنڈ میں اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) نے جمعہ کو پاکوڑ ضلع میں پاکوڑ بلاک دفتر کے ایک جونیئر انجینئر کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔

junior engineer arrested for taking bribe
علامتی تصویر

By

Published : Jul 17, 2020, 10:45 PM IST

بیورو ذرائع نے بتایاکہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے بیل ڈانگا گاﺅں باشندہ انسان شیخ نے بیورو میں تحریری شکایت درج کرائی تھی کہ ایک منصوبہ کے تحت ان کی زمین پر تین لاکھ 58 ہزار 600 روپے کی رقم سے تالاب تعمیر کرائی جارہی ہے۔

مذکورہ رقم میں سے انہیں ایک لاکھ 36 ہزار روپے مل چکے ہیں اور تالاب کی تعمیر کاکام بھی پورا ہوچکا ہے۔ بقیہ دو لاکھ 22 ہزا ر روپے کی ادائیگی کیلئے جونیئر انجینئر روی راکیش نے بطور رشوت پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ معاملے کی تصدیق کے دوران رشوت مطالبے کے ثبوت ملے۔ اس کے بعد 15 جولائی کو ایک ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی۔

جونیئر انجینئر جمعہ کو پاکوڑ کے ان پورنا کالونی واقع اپنی رہائش پر شکایت کنند سے 30 ہزار روپے لے رہا تھا تبھی بیورو کی ٹیم نے اسے رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کو بیورو دفتر دمکا لایاجارہا ہے جہاں تفتیش کے بعد اسے خصوصی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details