اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیلی ویژن کے سیریل کی طرح ہے ایکزٹ پول: ہیمنت -

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے اکزٹ پول کے نتائج کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا سیریل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایکزٹ پول برسراقتدار پارٹی کی دکان ہے۔

ہیمنت سورین

By

Published : May 21, 2019, 11:23 PM IST

سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر شیبو سورین کے ساتھ جاما کے سابق رکن اسمبلی درگا سورین کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ایکزٹ پول میں جو نتیجے دکھائے گئے ہیں وہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے سیریلوں کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پول مرکز میں برسراقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی دکان ہے۔

جے ایم ایم کے صدر نے کہا کہ اس انتخابات میں جے ایم ایم اور مہا گٹھ بندھن کے لیڈروں اور کارکنوں نے کافی محنت کی ہے اس لئے ان کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 'ہمارا اتحاد اس مرتبہ کے لوک سبھا انتخابات میں بہتر کرے گا۔ اس کے بہترین اثرات آنے والے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بھی نظر آئیں گے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details