جھارکھنڈ کے وزیر صحت بنا گپتا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی جیت لی ہے۔
مسٹر گپتا نے ٹویٹ کر کے کورونا رپورٹ کے نگیٹیو آنے کی معلومات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'خدا کے فضل اور سبھی ساتھیوں کی دعاﺅں سے میری کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ جلد ہی پھر سے جھارکھنڈ کے عوام کی خدمت میں لگ جاﺅں گا۔ اس بحرانی کیفیت میں تعاون کرنے والے سبھی ڈاکٹروں، طبی عملوں اور ریمس انتظامیہ سمیت حامیوں اور ریاست کے عوام کا شکرگذار ہوں'۔