رانچی: جھارکھنڈ کے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی 60 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں داخلے پر لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے ریاستی پولیس سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بی جے پی ترجمان پرتل شادہ یو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہیکہ ” بہار کے سابق وزیرصحت تیج پرتاپ یادو اپنے والد لالو یادو سے ملنے کیلئے بہار سے 60 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ رانچی پہنچے ہیں، اور کتنے ثبوت کی ضرورت ہوگی۔
تیج پرتاپ یادو کے ساتھ 60 گاڑیوں اور تین سو لوگوں کا قافلہ غیر قانونی طور سے رات کے قریب دو بچے رانچی میں داخل ہوتاہے۔ جھارکھنڈ پولیس برائے مہربانی اس معاملے پر نوٹس لے کر قانونی کاروائی کرے۔ لاک ڈاﺅن کی خلاف روزی کا واضح ثبوث ہے “