اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریفک قوانین کے تحت بیداری مہم - ٹریفک قوانین

رانچی میں نئے ٹریفک قانون کے تیئیں وزیر اعلیٰ رگھو ور داس نے ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں انھوں نے پولیس کو تین مہینے تک عوام کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے کی بات کہی۔

ٹریفک قوانین کے تحت بیداری مہم

By

Published : Sep 14, 2019, 3:33 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:19 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھو ور داس نے ملک میں نافذ ہوئے نئے ٹریفک قانون کو لے کر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سی پی سنگھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

ٹریفک قوانین کے تحت بیداری مہم

اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے موٹر قانون 2019 کو نافذ کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں عوام کو پیش آرہی پریشانیوں کو لے کر بات کی۔

اور یہ حکم دیا کہ آئندہ تین ماہ تک ایک ٹریفک قوانین کا بیداری پروگرام چلایا جائے، جس سے عوام یہ جان سکے کہ اسے کن ضروری کاغذات کو بنوانا ہے، اور کن کاغذات کو اپ ڈیٹ کرانا ہے۔

ٹریفک قوانین کے تحت بیداری مہم

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اس درمیان جرمانے سے وصول ہونے والی رقم سے ریاست کا بھلا ہوگا، ان رقموں کو ریاست کی ترقی کے کاموں میں استعمال کیا جا سکے گا۔

وزیر اعلیٰ کی طلب کردہ میٹنگ میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سی پی سنگھ، ریاستی چیف سکریٹری داکٹر ڈی کے تیواری اور دیگر اعلیٰ افسران شامل ہوئے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details