اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: چار افراد کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل - قتل

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملا میں چار لوگوں کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی ہے۔

جھارکھنڈ: چار لوگوں کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل

By

Published : Jul 21, 2019, 9:41 AM IST

Updated : Jul 21, 2019, 1:35 PM IST

ضلع گملا کے سسئی تھانہ علاقے میں سسکاری گاؤں میں شرپسند عناصر نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ۔ پیٹ کر چار افراد کا قتل کر دیا۔ ہلاک ہوئے افراد میں دو خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ آٹھ سے 10 نقاب پوشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جادو ٹونا کی شبہ میں اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے تمام لوگوں کو گھر سے نکال کر بیچ گاؤں میں لایا گیا اور پھر ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔
اس معاملےکی اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں پہنچ کر گاؤں والوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ وہیں گاؤں میں اس واردات کے بعد خوف کا ماحول ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس افسر نے بتایا کہ سسئی تھانہ علاقہ کے سسکاری گاؤں میں چار لوگوں کا قتل ہوا ہے۔ قتل کے پیچھے ابتدائی تفتیش میں اندھی تقلید کا شبہ ظاہر کیا ہے، فی الحال پولیس تمام پہلوؤں پر جانچ کر رہی ہے۔

Last Updated : Jul 21, 2019, 1:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details