اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jagarnath Mahato Passes Away جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو کا انتقال - جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو کا انتقال

جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے چنئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 6, 2023, 11:42 AM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو کا انتقال ہوگیا۔ چنئی کے ایک اسپتال میں ان کی موت ہوئی۔ وہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ انہوں نے آج صبح 9 بجے آخری سانس لی۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین سمیت تمام بڑے لیڈران نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ہمارا ٹائیگر جگرناتھ دا نہیں رہے۔ ہم نے اپنے ایک عظیم تحریکی، محنتی، مقبول رہنما کو کھو دیا ہے۔ جگرناتھ مہتو جی کا چنئی میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ سوگوار خاندان کو دکھ کی اس گھڑی کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔'

سابق وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی نے بھی ٹویٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جھارکھنڈ حکومت کے وزیر جگرناتھ مہتو کی چنئی کے ایک اسپتال میں موت کی خبر ملی ہے، یہ بہت افسوسناک ہے۔ طویل عرصے تک بیماری کو شکست دیتے ہوئے ایک جنگجو کی طرح ڈٹے رہنے والے جگرناتھ جی کی رخصتی پورے جھارکھنڈ کے لیے غمگین ہے۔ میں ہمیشہ سے ان کی جانفشانی کا مداح رہا ہوں۔ ایشور انہیں اپنے قدموں میں جگہ دے۔'

وزیر جگرناتھ مہتو کے بے وقت انتقال پر جھارکھنڈ میں سوگ کی لہر ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے علاوہ سماج کے تمام طبقوں کے لوگ ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔ وزیر صحت بننا گپتا نے کہا ہے کہ آج ہم سب نے اپنا سرپرست کھو دیا ہے، جھارکھنڑ کے لوگوں نے ایک مقبول لیڈر کو کھو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maulana Abdul Ahad Azhari passes Awayمعروف عالم دین حضرت مولانا قاضی عبدالاحد ازہری کو سپرد خاک کردیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details