اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے لوہارڈاگا میں کرفیو نافذ - شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں نکلائی گئی ریلی لوہارڈاگا

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع لوہارڈاگا میں املا ٹولی علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں نکالی گئی ریلی پر پتھراؤ کے بعد کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

لوہارڈاگا میں کرفیو نافذ
لوہارڈاگا میں کرفیو نافذ

By

Published : Jan 24, 2020, 9:25 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:13 AM IST

شہری علاقے میں سی اے اے کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر پتھر بازی کے واقعہ کے بعد علاقے میں تناؤ کا ماحول بنا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقہ میں آتشزنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئیں ہیں، وہیں کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا گیا، اس کے علاوہ کئی دکانوں اور گھروں میں بھی آگ لگا دیا گیا۔

ضلع انتظامیہ نے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پورے ضلع میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ وہیں موقع پر پہنچ کر ڈی سی آکانشا رنجن اور ایس پریہ درشی آلوک نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

مقامی افراد کے مطابق جلوس جامع مسجد کے سامنے سے گذر رہا تھا جبکہ دوسرے فرقہ کے خلاف فرقہ پرستی پر مبنی نعرے لگائے گئے جس کے بعد حالات خراب ہوگئے اور جلوس میں شامل افراد نے علاقہ میں توڑپھوڑ شروع کردی۔

پتھراؤں میں ایس پی پریہ درشی آلوک بھی زخمی ہوگئے۔ ڈی سی نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قسم کے افواہوں پر دھیان نہیں دینے اور امن کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 7:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details