رانچی کے چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ فہیم کرمانی نے تبلیغی جماعت سے وابستہ ارکان کو اپنے آبائی ممالک واپس جانے کی اجازت دے دی کیونکہ یہ ارکان تین ماہ سے عدالتی تحویل میں قید کی سزا بھگت چکے ہیں۔
جھارکھنڈ عدالت نے 17 تبلیغی ارکان کو رہا کردیا - جھارکھنڈ کی عدالت نے تبلیغی ارکان کو رہا کردیا
جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے جاریہ سال کے اوائل میں دہلی مرکز کے اجتماع میں شرکت کے بعد واپس ہوئے 17 غیرملکی تبلیغی ارکان کو مسجد میں چھپے رہنے کے الزام میں تین ماہ کی سزا سنائی تھی جبکہ آج انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ان پر دو ہزار 200 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ تبلیغی ارکان کو نادانستہ طور پر ایسی حرکت کرنا جس سے بیماری پھیلنے کا خطرہ تھا کے الزامات میں قصوروار پایا۔
تبلیغی ارکان کو ہندپیری کی مسجد سے 30 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 15 جولائی کو جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ تبلیغی ارکان کے وکیل عبدالعالم نے بتایا کہ بہت جلد یہ لوگ اپنے اپنے آبائی ممالک لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ارکان کا تعلق ملائشیا، برطانیہ، نیدرلینڈ، زامبیا اور کیریبین سے ہے۔ اس گروپ کی ایک خاتون رکن کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔