اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jharkhand Cash Seizure Case کانگریس اراکین اسمبلی کو کولکاتا ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دی - رانچی کی خبر

نقدی معاملے میں گرفتار جھارکھنڈ کانگریس کے تینوں ایم ایل ایز کو کولکاتا ہائی کورٹ نے مشروط طور پر عبوری ضمانت دی ہے۔ Cash Seizure Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 17, 2022, 9:09 PM IST

رانچی: کولکاتا ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں 30 جولائی کو بھاری نقدی کے ساتھ گرفتار کئے گئے کانگریس کے تین ایم ایل اے سمیت پانچ لوگوں کو عبوری ضمانت دے دی۔ کانگریس ایم ایل اے کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ نے کئی شرائط کے ساتھ کانگریس ایم ایل اے کو ضمانت دی ہے۔ اس کے تحت کانگریس کے تینوں ایم ایل اے عرفان انصاری، راجیش کچھپ اور نمن وکسل کونگاڑی کو اپنے پاسپورٹ جمع کرانا ہوں گے اور 3 ماہ تک کولکاتا میں رہنا ہوگا۔ عدالت نے تینوں ایم ایل ایز کے ساتھ ان کے دو دیگر ساتھیوں کو بھی ضمانت دے دی ہے۔ Cash Seizure Case

بتایا گیا ہے کہ عدالت کی طرف سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ تینوں ایم ایل اے کو تین ماہ تک کولکاتہ چھوڑ کر باہر یا بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایم ایل اے عرفان انصاری کا پاسپورٹ رانچی سے کولکاتالے جایا جا رہا ہے، جب کہ ایم ایل اے نمن وکسل کونگاڑی اور راجیش کچھپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، اس لیے انہیں حلف نامہ کے ذریعے عدالت کو یقین دلانا ہو گا کہ وہ کولکاتا چھوڑکر باہریا بیرون ملک نہیں جائیں گے۔

عدالت نے سبھی کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے اور توقع ہے کہ کانگریس کے تینوں ایم ایل اے پوری کارروائی مکمل ہونے کے بعد جیل سے باہر آجائیں گے۔ کانگریس کے تینوں ایم ایل اے عرفان انصاری، نمن وکسل کونگاڑی اور راجیش کچھپ کو 30 جولائی کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ہاوڑہ کے پانچلا تھانہ علاقے کے رانی ہاٹی موڑ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے گاڑی کی جانچ کے دوران ان کے پاس سے تقریباً 49 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی تھی۔ ضبط کی گئی گاڑی پر ایم ایل اے عرفان انصاری کے نام کا بورڈ تھا، لیکن گاڑی ایک ٹھیکیدار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

کانگریس ایم ایل اے عرفان انصاری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ ساڑیاں خریدنے کولکاتا کے بڑا بازار گئے تھے اور یہ رقم اسی سے متعلق ہے۔ لیکن 31 جولائی کو کولکاتا پولیس نے تینوں ایم ایل اے اور ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے ان سے 10 دن کے ریمانڈ پر پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد کانگریس قیادت کی ہدایت پر تینوں ایم ایل اے کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے ہندوستانی جمہوریت کو داغدار کیا: کانگریس

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details