اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں ایک دن میں 1323 نئے کورونا مریض - New Cases of coronavirus

جھارکھنڈ میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

جھارکھنڈ میں ایک دن میں 1323 نئے کورونا مریض
جھارکھنڈ میں ایک دن میں 1323 نئے کورونا مریض

By

Published : Aug 31, 2020, 8:28 AM IST

جھارکھنڈ کے سبھی 24 اضلاع میں کورونا انفیکشن کے 1323 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ریاست میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد 38 ہزار کو عبور کرچکی ہے جبکہ دس مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوگئی ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے آج یہاں جاری بلیٹن کے مطابق راجدھانی رانچی کے ریمس سمیت مختلف اضلاع میں موجود سرکاری اور نجی جانچ مراکز میں 20246 نمونوں کی جانچ میں 1323 لوگوں کی رپورٹ مثبت ملی ہے۔

کورونا متاثرین کا علاج ریاست کے مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔


انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں، سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹینمینٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں، ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details