اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women Safety Device گیارہویں کے طالب علم نے خواتین کی حفاظت کا آلہ بنایا، چھیڑنے والوں تین سو وولٹ کا جھٹکا لگے گا - چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بجلی کے جھٹکے

جھارکھنڈ کے چترا کے ایک طالب علم نے کمال کر دیا۔ اس نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک منفرد آلہ بنایا ہے۔ ایک ایسا آلہ جس کے استعمال سے خواتین اپنی حفاظت زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں۔

خواتین کیلئے خود حفاظتی آلے کی ایجاد
خواتین کیلئے خود حفاظتی آلے کی ایجاد

By

Published : May 29, 2023, 5:01 PM IST

خواتین کیلئے خود حفاظتی آلے کی ایجاد

جھارکھنڈ: اگر آپ میں کچھ حاصل کرنے کا جذبہ ہے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ ریاست جھارکھنڈ کے منجیت کمار نے ایسا ہی کچھ کیا ہے۔ منجیت نے تھوڑے پیسوں سے وہ چیز بنائی ہے، جو خواتین کی حفاظت میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ ان کی ایجاد کردہ ڈیوائس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بجلی کے جھٹکے دیے جاسکتے ہیں۔

چترا کے گیدور بلاک کے رہنے والے منجیت کمار نے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ظلم کو دیکھتے ہوئے خواتین کی حفاظت کا آلہ بنایا ہے۔ اس ڈیوائس کو خواتین اور لڑکیاں اس وقت استعمال کر سکتی ہیں جب کوئی انہیں ویران جگہوں پر چھیڑ رہا ہو یا ہراساں کر رہا ہو۔ ایسی صورتحال میں خواتین اور لڑکیاں اس ڈیوائس کے ذریعے برقی جھٹکا دے کر شرپسندوں کو زخمی کر سکتی ہیں۔ منجیت کی بنائی ہوئی یہ ڈیوائس کہیں نہیں بلکہ چپل میں نصب ہے۔

منجیت نے یہ ڈیوائس صرف پانچ سو روپے میں بنایا ہے۔ اسے بنانے میں ایک ہفتہ لگا۔ یہ ڈیوائس چار وولٹ کی بیٹری، ایک کٹ اور ایک سوئچ پر مشتمل ہے۔ صرف آدھا گھنٹہ چارج کرنے کے بعد یہ دو دن تک کام کرے گا۔ منجیت کے اس خواتین کی حفاظت کے آلے پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ 11ویں جماعت کا طالب علم منجیت ہزاری باغ میں رہ کر اپنی تعلیم مکمل کر رہا ہے۔ اس کے والد ایک کسان ہیں۔ منجیت اپنے آلے کو لے کر بہت پرجوش ہے۔منجیت کی ماں اپنے بیٹے کے کام سے بہت خوش ہے۔ وہ زیادہ خوش ہے کیونکہ اس کے بیٹے نے جو انوکھی چیز بنائی ہے اس سے خواتین محفوظ رہیں گی۔

مزید پڑھیں:Mob Lynching Case In Jharkhand چوری کے الزام میں مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار

وہ خود اس ڈیوائس کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ دوسری جانب منجیت کے اسکول کے پرنسپل برجیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ درحقیقت یہ ڈیوائس سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے خواتین اور لڑکیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسے فروغ دیا جائے تو لڑکیاں حفاظتی ڈیوائس کے ساتھ چپل کی خرید اری کر سکتی ہے۔ تاہم منجیت کا یہ ڈیوائس اسی وقت کارآمد ثابت ہوگیا جب ضلع انتظامیہ اور حکومت اس پر نظر کرم کرے گی اور ان کی بنایا ہوئے آلے کو فروغ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details