اردو

urdu

By

Published : Nov 27, 2019, 3:25 PM IST

ETV Bharat / state

بی جے پی کے انتخابی منشور میں این آرسی نافذ کرنے کا وعدہ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج وعدہ کیا ہے کہ جھارکھنڈ میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی قومی شہری رجسٹر (این آرسي) کولاگو کر دیا جائے گا۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: بی جے پی کے انتخابی منشور میں این آرسی لاگو کرنے کا وعدہ
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: بی جے پی کے انتخابی منشور میں این آرسی لاگو کرنے کا وعدہ

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا اور ریاست کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ ریاست میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی این ین آرسی لاگو کر دی جائے گی۔

اس موقع پر مرکزی وزیر قانون اور بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد، مرکزی قبائلی معاملوں کے وزیر ارجن منڈا، وزیر اعلی رگھوور داس، بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گلووا، جھارکھنڈ معاملات کے انچارج اوم ماتھر اور معاون انچارج رام وچار وغیرہ موجود تھے۔

منشور میں کہا گیا ہے کہ 'جھارکھنڈ میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی اور دیگر علاقوں کے لوگ داخل ہو گئے ہیں۔ مشرقی علاقے کے کئی ضلع باہر کے لوگوں سے اٹے پڑے ہیں۔ لہذا، جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی این آرسی لاگو کر دی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details