اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات:آخری مرحلے کی پولنگ ختم، 71.69 فیصد پولنگ - پولنگ

جھارکھنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پانچویں اور آخری مرحلے میں 16 اسمبلی نشستوں کے لیے پولنگ پرامن طور پر اختتام ہوئی، اس دوران 71.69 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات

By

Published : Dec 20, 2019, 8:16 PM IST

Updated : Dec 20, 2019, 8:32 PM IST

ریاستی الیکشن کمیشن کے دفتر موصول تفصیلات کے مطابق 'ریاست کی 16 اسمبلی نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوا جس میں راج محل، بوریو(ریزرو)، برہیٹ(ریزرو)، لٹی پاڑہ(ریزرو)، پاکوڑ، مہشور پور(ریزرو)، شکاری پاڑہ(ریزرو)، نالہ، جامتاڑہ، دمکا (ریزرو)، جاما(ریزرو)، جرمنڈی(ریزرو )، سارتھ، پوڑیا ہاٹ، گڈا، اور مہگاما کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پرامن طور سے ہوئی پولنگ ہوئی جس میں 71.69 رائے دہندگان نے اپنا جمہوری حق ادا کیا۔


ان 16 نشستوں میں سب سے زیادہ پولنگ نالہ حلقہ اسمبلی میں ریکارڈ کی گئی جہاں پر 78.01 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ دمکا اسمبلی نشست میں سب سے کم 59.73 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ راج محل میں 67.23 فیصد، بوریو میں 71.58 فیصد، برہیٹ میں 70.70 فیصد، لٹی پاڑہ میں 70.01 فیصد، پاکوڑ میں 76.10 فیصد، مہشور پور میں 74.81 فیصد، شکاری پاڑہ میں 72.50 فیصد، جامتاڑہ میں 74.77 فیصد، جاما میں65.27 فیصد، جرمنڈی71.53 فیصد، سارتھ میں 75.97 فیصد، پوڑیا ہاٹ میں 69.61 فیصد گڈا میں 68.54 فیصد اور مہگاما میں 67.97 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

ان 16 اسمبلی نشستوں میں سے بوریو، برہیٹ، لٹی پاڑہ، مہشور پور اور شکاری پاڑہ اسمبلی حلقہ میں صبح سات بجے سے سہ پہر تین بجے تک ووٹروں نے اپنا حق رائے دیہی کا استعمال کیا جبکہ راج محل، پاکوڑ، جامتاڑہ، دمکا، جاما، جرمنڈی، سارتھ، پوڑیا ہاٹ، گڈا اور مہگاما میں صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک پولنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ آخری مرحلہ میں 29 خواتین سمیت 237 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم قید ہوگئی ہے، جرمنڈی نشست سے سب سے زیادہ 26 اور پوڑیا ہاٹ نشست کے لیے سب سے کم آٹھ امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔

Last Updated : Dec 20, 2019, 8:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details