اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: ماں کا انتہائی قدم، بیٹیوں کو کنویں میں پھینک دی - mother kills two daughters by throwing them in well

جھارکھنڈ کے پلامو میں ایک خاتون اپنے شوہر کی اذیت سے پریشان ہو کر اپنی دو بیٹیوں کو کنویں میں پھینک دی جس سے ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ حادثہ پلامو ضلع کے کچن پورتھانہ علاقے کا ہے۔

jh_pal_01_death_of_girl_breaking_7203481
جھارکھنڈ: ماں نے دو بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر مار ڈالا

By

Published : Jun 27, 2021, 12:57 PM IST

کبھی کبھی حالات اتنے خراب ہو جاتے ہیں کہ انسان کو یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ صحیح ہے یا غلط، ان حالات میں انسان اکثر ایسے قدم اٹھا لیتا ہے جس سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے جھارکھنڈ کے پلامو ضلع میں جہاں ایک خاتون نے شوہر کی اذیت سے پریشان ہو کر اپنی دو بیٹیوں کو مار دیا۔

یہ حادثہ پلامو ضلع کے کچن پور کا ہے۔ جہاں خاتون انیتا دیوی نے اپنے شوہر کی اذیت سے پریشان ہو کر اپنی دو بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دی۔ پولیس نے ملزم ماں کو حراست میں لے لیا ہے۔

دراصل تین بیٹی ہونے کے بعد انیتا دیوی کے شوہر ارجن رام نے دوسری شادی کر لی تھی جس کے بعد انیتا لگاتار پریشان ہو رہی تھی۔ اس سے پریشان ہوکر اس نے دو بیٹیوں کو کنویں میں پھینک دیا۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔

یہ واردات ہفتہ کی دیر رات کو انجام دی گئی۔ اتوار کے علی الصبح لوگوں نے دیکھا کہ دو بچوں کی لاش کنویں میں تیر رہی ہے۔ دونوں بچوں کی شناخت سونم کماری (07) اور پری کمار (05) کے طور پر ہوئی ہیں۔

چھترپور تھانہ انچارج شیکھر کمار نے بتایا کہ دونوں کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور ملزم ماں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Florida Building Collapse: پانچ افراد ہلاک، 156 لوگ ابھی بھی لاپتہ


سال 2011 میں انیتا دیوی کی شادی نواجے پور تھانہ علاقے کے ارجن رام سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد لگاتار تین بیٹی ہوئی جس کے بعد شوہر ان کو اذیت دینے لگا۔ 2019 میں ارجن نے دوسری شادی کر لی جس کے بعد انیتا کماری اپنے مائیکے رہنے لگیں۔ اس پورے حادثے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details