اردو

urdu

ETV Bharat / state

ED Summons Hemant Soren ہیمنت سورین کو ای ڈی کا سمن - غیر قانونی کانکنی معاملے میں ای ڈی کا سمن

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو سمن جاری کرنے کے پیش نظر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور بی جے پی کے دفتر کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا۔ سورین کو جمعرات کو صبح 11.30 بجے ای ڈی کے دفتر بلایا گیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ وہ فی الحال ای ڈی کی کال پر نہیں جا رہے ہیں۔ ED Summons Hemant Soren

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 3, 2022, 3:38 PM IST

رانچی: غیر قانونی کانکنی معاملے میں ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو سمن جاری کرنے کے پیش نظر آج بی جے پی اور ای ڈی کے دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ED Summons Hemant Soren

سورین کو جمعرات کو صبح 11.30 بجے ای ڈی کے دفتر بلایا گیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ وہ فی الحال ای ڈی کی کال پر نہیں جا رہے ہیں۔ سورین آج دوپہر رائے پور جائیں گے، جہاں وہ چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔ ساتھ ہی ای ڈی آفس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سورین کو ای ڈی کی طرف سے جاری سمن کے پیش نظر جمعرات کو رانچی کے ایرپورٹ روڈ پر واقع ای ڈی کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ سورین کو سمن جاری کرنے کے معاملے کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے آج دارالحکومت رانچی میں جے ایم ایم کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے بی جے پی کے دفتر اور راج بھون کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جے ایم ایم کے کارکنان رانچی کے مورہآبادی گراؤنڈ میں جمع ہوئے ہیں۔ بغیر کسی بلاوے کے مورہآبادی گراؤنڈ پہنچے جے ایم ایم کے کارکن مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

اس سے پہلے وزیر اعلی سورین نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ ای ڈی کی کارروائی سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ اسے اپوزیشن کی سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مناسب پلیٹ فارم پر اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Mining Case جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین کو ای ڈی کا سمن

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details