ملک کے سب سے پسماندہ 12 بلاک میں شامل ضلع پاکوڑ کے لٹی پاڑہ حلقے کے ایک گاؤں میں پینے کے پانی کے لیے انسان اور جانور ایک ساتھ پہنچتے ہیں۔ اس گاؤں میں نہ پانی کی سہولیات ہیں، نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی بچوں کے لیے کوئی اسکول ہے۔
ریاست جھارکھنڈ کے وجود میں آنے کے کئی برسوں کے بعد بھی مانسدھاری گاؤں میں بنیادی سہولیات مقامی لوگوں کو مہیا نہیں کرائی جا سکی ہیں۔